
وفاقی حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں یکم جولائی کے نظرثانی شدہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جن کا اطلاق 21 جولائی 2026 سے ہوگا۔
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے پیر کو جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 06 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ اس سے قبل اس کی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر تھی۔
دوسری جانب موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پہلے پیٹرول 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔
وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 21 جولائی 2026 سے فوری طور پر ہوگا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکانزم اور اوگرا کی سفارشات کے مطابق کیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں
| پٹرولیم مصنوعات | سابقہ قیمت (روپے فی لیٹر) | نئی قیمت (روپے فی لیٹر) | ردوبدل |
|---|---|---|---|
| ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) | 354.35 | 360.06 | +5.71 |
| موٹر اسپرٹ (پیٹرول) | 316.15 | 315.80 | -0.35 |
UrduLead UrduLead