جمعہ , جون 26 2026

ترکیہ، نیدرلینڈز، ایکواڈور، آئیوری کوسٹ کی فتوحات

جاپان اور سویڈن کا مقابلہ برابر

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے مزید سنسنی خیز مقابلوں میں ترکیہ، نیدرلینڈز، ایکواڈور اور آئیوری کوسٹ نے کامیابیاں حاصل کر لیں، جبکہ جاپان اور سویڈن کے درمیان میچ برابر رہا۔

گروپ ڈی میں ترکیہ نے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان امریکہ کو 2-3 سے شکست دے کر اہم تین پوائنٹس حاصل کیے۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں پیراگوئے اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوا۔

گروپ ایف میں نیدرلینڈز نے تیونس کو 1-3 سے شکست دے کر اپنی مہم کامیابی سے جاری رکھی، جبکہ جاپان اور سویڈن کے درمیان سخت مقابلہ 1-1 سے برابر رہا۔

گروپ ای میں ایکواڈور نے مضبوط حریف جرمنی کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کیا اور اہم کامیابی اپنے نام کی۔ اسی گروپ کے دوسرے میچ میں آئیوری کوسٹ نے کوراساؤ کو 0-2 سے ہرا کر مکمل تین پوائنٹس حاصل کیے۔

ان نتائج کے بعد مختلف گروپس میں اگلے مرحلے تک رسائی کی دوڑ مزید دلچسپ ہو گئی ہے، جبکہ آئندہ میچز میں ٹیموں کی نظریں ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

انگلینڈ کی پاکستان کو  1-2 سے شکست 

ایف آئی ایچ پرو لیگ 2025-26 کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز میچ میں میزبان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے