Related Articles

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے میچز میں مصر نے نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی، جبکہ اسپین نے سعودی عرب کو 4-0 سے ہرا کر اپنی برتری ثابت کر دی۔
گروپ جی کے میچ میں مصر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 3-1 سے کامیابی سمیٹی۔ مصری ٹیم نے جارحانہ حکمت عملی اپناتے ہوئے میچ پر گرفت برقرار رکھی اور قیمتی تین پوائنٹس حاصل کیے۔

اسی گروپ کے ایک اور مقابلے میں بیلجیم اور ایران کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں اور میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میچ کے دوران بیلجیم کو ایک ریڈ کارڈ کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس کے باعث ٹیم کو کم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

گروپ ایچ میں اسپین نے سعودی عرب کے خلاف یکطرفہ کھیل پیش کرتے ہوئے 4-0 سے کامیابی حاصل کی۔ ہسپانوی کھلاڑیوں نے میچ کے آغاز سے ہی حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور متعدد مواقع کو گول میں تبدیل کیا۔

گروپ ایچ کے ایک اور دلچسپ میچ میں یوراگوئے اور کیپ وردے کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں نے جارحانہ انداز اپنایا اور شائقین کو سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دریں اثنا، گروپ جے میں آج ارجنٹینا اور آسٹریا کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جس پر فٹبال شائقین کی نظریں مرکوز ہیں۔ ارجنٹینا اپنی مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے میدان میں اترے گا جبکہ آسٹریا اپ سیٹ کی کوشش کرے گا۔
UrduLead UrduLead