اتوار , جون 21 2026

لائبہ خان کی معنی خیز پوسٹ سے مداحوں میں تشویش

معروف پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ نے ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق نئی قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا ہے۔

لائبہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا سے منسوب ایک جملہ شیئر کیا، جس میں لکھا تھا، ’’ہر کوئی مجھ سے محبت کرتا ہے، سوائے اس شخص کے جس سے میں محبت کرتی ہوں۔‘‘

پوسٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر مختلف تبصرے شروع کر دیے اور کئی مداحوں نے اسے اداکارہ کی نجی زندگی سے جوڑ کر دیکھا۔ بعض صارفین کا خیال ہے کہ یہ پیغام ان کی ازدواجی زندگی میں ممکنہ مشکلات کی طرف اشارہ ہو سکتا ہے، تاہم لائبہ خان نے اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی۔

یاد رہے کہ لائبہ خان نے رواں سال جنوری اور فروری میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ شادی کی مختلف تقریبات منعقد کی تھیں، جبکہ ان کا نکاح 2024 میں انجام پایا تھا۔ شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول رہی تھیں اور مداحوں نے اس جوڑی کو خوب سراہا تھا۔

شادی کے دوران بھی سوشل میڈیا پر بعض افواہیں گردش کرتی رہی تھیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جواد پہلے سے شادی شدہ ہیں اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ تاہم اس بارے میں نہ تو لائبہ خان اور نہ ہی ان کے شوہر کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے آیا تھا۔

حالیہ پوسٹ کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں اور مداح اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ کئی صارفین نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو وہ جلد حل ہو جائے گا۔

لائبہ خان پاکستان کی مقبول ترین ٹی وی اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد تقریباً 40 لاکھ ہے، جس کے باعث ان کی ہر پوسٹ فوری طور پر توجہ حاصل کر لیتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جرمنی، جاپان اور نیدرلینڈز کی فتوحات

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے میچز میں جرمنی، نیدرلینڈز اور جاپان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے