جمعہ , مئی 22 2026

مومنہ اقبال شادی: بہن رمشا اقبال کی تصدیق

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق قیاس آرائیاں جاری تھیں، جن کی اب ان کی بہن رمشا اقبال نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

رمشا اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو محمد حمزہ حبیبی کے ساتھ ہوگا۔ ان کے مطابق یہ شادی مکمل طور پر خاندان کی رضامندی سے طے پائی ہے اور دولہا ان کے رشتہ دار نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت مومنہ اقبال ایک مشکل صورتحال کا سامنا بھی کر رہی ہیں، تاہم قانونی کارروائی جاری ہے اور تمام ضروری شواہد متعلقہ حکام کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ رمشا اقبال کے مطابق ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے دھمکیوں کے معاملے پر بھی پیش رفت ہوئی ہے اور متعلقہ ایم پی اے کو طلب کیا جا چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے دوران حکومتی اداروں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ میڈیا کے تعاون پر وہ شکر گزار ہیں۔ رمشا اقبال نے بتایا کہ مومنہ اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے کیونکہ انہیں بھی دھمکیوں کا سامنا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔ رمشا اقبال نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ اپنی بہن کے کیس کی قانونی پیروی جاری رکھیں گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آسٹریلیا کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے