جمعرات , مئی 21 2026

اداکارہ مومنہ اقبال کی ہراسانی شکایت

این سی سی آئی اے نے (ن) لیگ کے ایم پی اے، ان کی اہلیہ سمیت ثاقب چدھڑ کو جمعہ کو طلب

معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی جانب سے ایک رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) پر ہراسانی کے الزام کے بعد نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

این سی سی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ شکایت موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ادارے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے، ان کی اہلیہ سمیرا خان اور ثاقب چدھڑ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے۔

ڈائریکٹر این سی سی آئی اے پنجاب محمد علی وسیم نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں کسی بھی قسم کا دباؤ موجود نہیں اور تمام کارروائی مکمل طور پر قانون کے مطابق کی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فریقین کو نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم قانونی وجوہات کے باعث متعلقہ ایم پی اے کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی۔

حکام کے مطابق کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی جانچ کے بعد آئندہ قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کیمبرج انٹرنیشنل کے لیک پیپرز پر اسیسڈ مارکس

کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے پرچوں کو دوبارہ نہیں لیا جائے گا کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے