google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کے پی سینیٹ الیکشن ملتوی کردینگے، الیکشن کمیشن کی دھمکی - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

کے پی سینیٹ الیکشن ملتوی کردینگے، الیکشن کمیشن کی دھمکی

الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کر تے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کا حلف نہ لیا گیا تو صوبے میں سینٹ الیکشن ملتوی کر دیں گے۔

ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ، ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا الیکشن کمیشن نےخیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر حلف کے معاملہ پر الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرانے سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔

تحریری فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور چاروں ممبران کے دستخط سے جاری ہوا،

الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلے میں کہا کہ اگر اسپیکر کے پی اسمبلی پشاور ہائیکورٹ کی ہدایات پر عمل نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی حد تک سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبورہوجائیگا ،

ووٹ ڈالنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے،ووٹ ڈالنے کے حق سے کسی ووٹر کو محروم نہیں کیا جا سکتا،

الیکشن کمیشن ، الیکشن کو صاف شفاف اور قانون کے مطابق اور منصفانہ بنانے حکم دے سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کا آئینی فرض ہے کہ وہ ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کیلئے انتظامات کرے

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …