بدھ , مئی 13 2026

مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی برقرار

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی پنجاب، بالائی اور وسطی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

منگل کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شمالی علاقوں اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ روہڑی اور سکرنڈ میں پارہ 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی۔ پٹن میں 15 ملی میٹر، تخت بھائی میں 14، سیالکوٹ شہر میں 14، نارووال میں 12 جبکہ مظفرآباد ایئرپورٹ پر 10 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں، خصوصاً کسانوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے باعث کمزور انفرااسٹرکچر، فصلوں اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

مالی خسارہ 9 ماہ میں 856 ارب روپے تک پہنچ گیا

مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی میں پاکستان کی مالی صورتحال شدید دباؤ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے