اتوار , مئی 3 2026

برطانیہ-امریکہ کی دو ایئر لائنز دیوالیہ، آپریشن بند

برطانیہ کی ایسینڈ ایئرویز اور امریکہ کی اسپیریٹ ایئر لائنز نے دیوالیہ ہونے کے بعد اپنے تمام فضائی آپریشنز فوری طور پر بند کر دیے، جس سے سیکڑوں ملازمین متاثر ہوئے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں ایئر لائنز نے اپنے آپریٹنگ سرٹیفکیٹس واپس کر دیے ہیں اور باقاعدہ طور پر کاروبار سمیٹنے کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ برطانیہ کی ایسینڈ ایئرویز، جو لندن کے گیٹوک اور اسٹینسٹیڈ ایئرپورٹس سے پروازیں چلاتی تھی، بنیادی طور پر کنٹریکٹ بنیادوں پر دیگر ایئر لائنز اور ٹور آپریٹرز کو خدمات فراہم کرتی تھی۔ کمپنی کا فضائی بیڑا بوئنگ 737 طیاروں پر مشتمل تھا اور اس کی آخری پرواز اپریل کے آخری دنوں میں مکمل ہوئی۔

دوسری جانب امریکہ کی کم لاگت ایئر لائن اسپیریٹ ایئر لائنز نے بھی مالی مشکلات کے باعث دیوالیہ ہونے کے بعد تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ دونوں کمپنیوں کی بندش سے سیکڑوں ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں جبکہ عالمی فضائی صنعت کو بھی ایک اور جھٹکا لگا ہے۔

متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز یا متعلقہ ایئر لائن سے فوری رابطہ کریں۔ پیکیج ہالیڈے خریدنے والے مسافر ATOL یا دیگر حفاظتی سکیموں کے تحت ریلیف حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ انفرادی ٹکٹ رکھنے والوں کو اپنی ٹریول انشورنس پالیسیوں کا جائزہ لینے اور تمام دستاویزات محفوظ رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایئر لائنز کے طیارے لیزنگ کمپنیوں کو واپس کیے جا رہے ہیں اور کاروبار بند کرنے کا عمل ماہر مشیروں کی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق بڑھتی لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور مسابقتی دباؤ فضائی صنعت میں اس طرح کی بندشوں کی بڑی وجوہات بن رہے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

شدید گرمی میں اے سی سے باہر نکلنے کے اثرات

پاکستان میں گرمیوں کے دوران درجہ حرارت اکثر 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے