منگل , اپریل 28 2026

میٹھے تربوز خریدنے کے آسان طریقے

گھر بیٹھے میٹھا اور پکا تربوز پہچاننا اب ممکن

گرمیوں کے موسم میں تربوز کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ہی شہریوں کو اکثر کچے یا بے ذائقہ پھل خریدنے کی شکایت رہتی ہے، تاہم ماہرین نے چند آسان طریقے بتا دیے ہیں جن کی مدد سے پکا اور میٹھا تربوز آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق پہلا طریقہ یہ ہے کہ تربوز کا رنگ گہرا سبز ہونا چاہیے اور اس کے ایک حصے پر ہلکا پیلا دھبہ موجود ہو، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پھل مکمل طور پر پک چکا ہے۔

دوسرے طریقے میں تربوز کی ڈنڈی کو دیکھا جاتا ہے۔ اگر ڈنڈی والی جگہ سبز ہو تو یہ کچے ہونے کی علامت ہے، جبکہ اگر وہ جگہ ہلکی پیلی یا بھوری ہو تو تربوز پکا سمجھا جاتا ہے۔

اسی طرح تیسرے طریقے کے طور پر تربوز کو انگوٹھے سے دبایا جاتا ہے۔ اگر پھل سخت ہو تو یہ کچا ہوتا ہے، جبکہ ہلکا سا دبنے کی صورت میں اسے پکا اور رس دار سمجھا جاتا ہے۔

چوتھا اہم طریقہ وزن سے متعلق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر تربوز سائز میں بڑا لیکن وزن میں ہلکا ہو تو اس کے کچے ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے، جبکہ نسبتاً چھوٹا مگر بھاری تربوز عموماً پکا اور میٹھا ہوتا ہے۔

پانچویں طریقے میں تربوز کو دونوں ہاتھوں سے پکڑ کر اوپر سے ہلکی دستک دی جاتی ہے۔ اگر نیچے والے ہاتھ میں ہلکی سی کمپن محسوس ہو تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ تربوز اندر سے رس دار اور تیار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آسان گھریلو طریقوں پر عمل کر کے شہری نہ صرف بہتر انتخاب کر سکتے ہیں بلکہ گرمیوں میں صحت بخش اور تازہ پھل سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کی منظوری

اہم ادویات کی قلت ختم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ وفاقی حکومت نے طویل انتظار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے