
وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے، جس کا اطلاق 25 اپریل 2026 سے ہوگا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 353 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں بھی فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے سے بڑھ کر 393 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق ایک ہفتے کے لیے ہوگا، جس کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا۔
ماہرین کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، زراعت اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے مطابق کیا گیا ہے۔
UrduLead UrduLead