google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایلون مسک کا ری پبلکن پارٹی کی حمایت کا اعلان - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایلون مسک کا ری پبلکن پارٹی کی حمایت کا اعلان

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او ) ایلون مسک نے امریکا کے صدارتی انتخابات میں ری پبلیکن پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

روسی خبر رساں ادارے آر ٹی کے مطابق ایلون مسک نے اتوار کو ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’ امریکا کو سرخ لہر کی ضرورت ہے اور اگر ریپبلکن پارٹی 2024 کے صدارتی انتخابات میں غالب نہیں آتی ہے تو یہ ختم ہو جائے گی ‘۔

https://www.instagram.com/p/C0sPFextqI1/

مسک نے پہلے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے 2020 میں جو بائیڈن کو ووٹ دیا تھا تاہم، اس کے بعد سے موجودہ امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ نوک جھونک کیں، انہوں نے بارہا بائیڈن کے جنوبی امریکا کے سرحدی بحران سے نمٹنے پر تنقید کی ہے اور ڈیموکریٹس پر یونینز کے زیر کنٹرول ہونے کا الزام بھی لگایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی الیکٹرک کار کمپنی ٹیسلا کو 2021 میں ای وی کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے اجلاس سے باہر کیے جانے کے بعد مسک بائیڈن پر تنقید کرنے لگے۔

اس مہینے کے شروع میں نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ نے فلوریڈا میں مسک سے ملاقات کی تھی۔

بعدازاں، مسک نے ملاقات کی تصدیق کی لیکن یہ بھی کہا کہ وہ ریپبلکن کی مہم میں فنڈ نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے گزشتہ ہفتے سی این این کے سابق میزبان ڈان لیمن کو بتایا کہ میں ایک دوست کے گھر ناشتہ کر رہا تھا اور ڈونلڈ ٹرمپ آئے، بس، ٹرمپ نے کسی مالی امداد کی درخواست نہیں کی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع

گلیات میں ایک بار پھر برف باری کا سلسلہ شروع ہو گیا، سیاحوں کی سہولیات …