پیر , فروری 16 2026

عمران خان کا آنکھوں کا طبی معائنہ مکمل

رپورٹ آج ہی حکومت کو جمع کرائی جائے گی

اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا آنکھوں کا طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔

اسلام آباد کے معروف اسپتالوں سے تعلق رکھنے والے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل 5 رکنی میڈیکل ٹیم نے تقریباً ایک گھنٹہ تک تفصیلی چیک اپ کیا۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں ڈاکٹر رفیق، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹر عارف اور دیگر ماہرین شامل تھے۔ ٹیم میں ٹیکنیشنز بھی موجود تھے جو خصوصی آلات کے ساتھ جیل پہنچے۔

معائنہ مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹرز واپس روانہ ہو گئے اور آج ہی رپورٹ تیار کر کے وفاقی حکومت کو جمع کرائیں گے۔یہ طبی معائنہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیا گیا ہے۔ ع

دالت عظمیٰ نے 16 فروری سے قبل بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ طلب کی تھی۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے الشفاء آئی اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا، جس نے آج جیل میں معائنہ کیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی غیر حاضری

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی کا کوئی رہنما یا نمائندہ اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔ میڈیکل ٹیم دوپہر ڈھائی بجے سے جیل میں موجود تھی اور پی ٹی آئی قیادت کی نمائندگی کے منتظر رہی، تاہم کوئی بھی شخص نہ آیا۔

اپوزیشن اتحاد نے عمران خان کی صحت کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جائے۔

اتحاد نے اعلان کیا تھا کہ اگر فوری طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو پارلیمنٹ ہاؤس میں دھرنا دیا جائے گا۔

اب سب کی نظریں میڈیکل رپورٹ پر ہیں کہ اس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت کے بارے میں کیا تفصیلات سامنے آتی ہیں اور سپریم کورٹ اس رپورٹ پر کیا فیصلہ سناتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جعلی دستاویزات کے ذریعے خواتین کو امریکا میں رکھا

امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ تازہ دستاویزات میں جنسی جرائم کے مجرم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے