اتوار , فروری 15 2026

محسن نقوی اور جے شاہ میچ ایک ساتھ دیکھنے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا انتہائی منتظر میچ کل یعنی 15 فروری کو سری لنکا کے تاریخی آر پریماداسا اسٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی اور آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ اس میچ کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے موجود ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے اعلیٰ عہدیداروں اور بھارتی بورڈ آفیشلز بھی اس اہم ٹاکرا میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کے نمائندے بھی کولمبو میں ایک ہی جگہ پر موجود ہوں گے، جو حالیہ کشیدگی کے بعد کرکٹ کی سفارت کاری کا ایک مثبت اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

یہ میچ اس لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ دونوں ٹیموں کے درمیان حالیہ برسوں میں ہونے والے سیاسی اور انتظامی تنازعات کے بعد پہلا بڑا مقابلہ ہے۔

پاکستان نے ابتدائی طور پر بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا مگر بعد میں حکومت کی جانب سے ہدایات پر فیصلہ واپس لے لیا گیا، جس سے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا راستہ ہموار ہوا۔

سری لنکا کرکٹ کے مطابق دیگر کرکٹ بورڈز کے مہمان بھی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ اس موقع پر کرکٹ کے شائقین میں جوش و خروش عروج پر ہے اور ٹکٹس سیل آؤٹ ہونے کے بعد ہوائی کرایوں میں بھی بے تحاشا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میچ سے ایک دن قبل ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ٹیم کی تیاری اور حوصلے کے بارے میں بات کی ہے۔

شائقین کرکٹ امید کر رہے ہیں کہ اتوار کو ایک دلچسپ اور مکمل میچ دیکھنے کو ملے گا۔تاہم، سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے کولمبو میں بارش کی پیشگوئی کی ہے جو میچ کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

بارش کی وجہ سے میچ میں تاخیر یا مختصر ہونے کا امکان موجود ہے مگر دونوں ٹیمیں اور شائقین پرامید ہیں کہ کھیل مکمل طور پر ہو گا۔

یہ میچ نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کرکٹ کے شائقین دنیا بھر میں اس مقابلے کو لائیو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تین ایکسپلوریشن کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) نے تین ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے