اتوار , فروری 15 2026

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان

پیٹرول 4.39 روپے اور ڈیزل 5.40 روپے فی لیٹر تک بڑھ سکتا ہے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر ہو گیا ہے۔

انڈسٹری اور حکومتی ذرائع کے مطابق 16 فروری سے پیٹرول، ڈیزل سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، جس سے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی تیار کردہ ابتدائی ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

مزید برآں، مٹی کا تیل (کیروسین) کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں 6 روپے 55 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔

یہ اضافہ عالمی تیل کی قیمتوں، ایکسچینج ریٹ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر طے کیا جا رہا ہے

ذرائع کے مطابق اس عرصے میں لیوی کی وصولی میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو حکومت کی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

حتمی فیصلہ اوگرا کی ورکنگ، وزارت خزانہ اور وزیراعظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن عام طور پر ہر ماہ کے 15 اور آخر میں جاری کیا جاتا ہے، اور یہ 16 فروری سے نافذ العمل ہو سکتی ہے۔

عوام پہلے ہی مہنگائی کے اثرات سے دوچار ہیں، اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ ٹرانسپورٹ، اشیا کی نقل و حمل اور مجموعی مہنگائی کو مزید متاثر کر سکتا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

تین ایکسپلوریشن کمپنیوں کو شو کاز نوٹس جاری

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پیٹرولیم کنسیشنز (ڈی جی پی سی) نے تین ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے