ہفتہ , فروری 7 2026

نئے کرنسی نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے: گورنر

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے واضح کیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ عید الفطر کے موقع پر عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئے نوٹوں کا ڈیزائن وفاقی کابینہ کے سامنے ہے، منظوری کے بعد پرنٹنگ کا عمل شروع ہوگا اور مناسب اسٹاک تیار ہونے میں وقت درکار ہوگا، اس لیے عید تک یہ نوٹ جاری نہیں کیے جاسکیں گے۔

جمیل احمد نے مزید کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں میں جدید ترین سیکورٹی فیچرز شامل ہوں گے، جن کی بدولت عام آدمی بھی آسانی سے پہچان سکے گا کہ نوٹ اصلی ہے یا جعلی۔

انہوں نے معاشی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی قابو میں ہے اور مالیاتی شعبہ مستحکم ہے۔ اب مرکزی توجہ معاشی نمو پر ہے اور اس سلسلے میں پائیدار پیشرفت جاری ہے، جو اگلے دو سال تک برقرار رہے گی۔

رواں مالی سال کی کل ساڑھے 10 ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیوں میں سے 6 ارب ڈالر ادا کیے جاچکے ہیں، جبکہ باقی 4 سے ساڑھے 4 ارب ڈالر کی ادائیگیاں بھی مقررہ وقت پر مکمل کردی جائیں گی۔

گورنر نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں ستمبر 2027 تک ڈپازٹس کے رول اوور کا بندوبست شامل ہے۔ نان فوڈ ایکسپورٹس میں 5 سے 6 فیصد اضافہ ہوا ہے، البتہ چاول کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی، تاہم مستقبل میں ان میں بہتری کی توقع ہے۔

رواں مالی سال ترسیلات زر 42 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔یہ بیانات کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران سامنے آئے، جہاں گورنر نے مجموعی معاشی استحکام اور آئندہ منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا شاندار آغاز

لاہور میں بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے اور شہر بھر میں خوشیوں، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے