
بھارت اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کا انتہائی اہم میچ آج (اتوار) یکم فروری کو زمبابوے کے شہر بلاویو میں کھیلا جائے گا۔
یہ سپر سکس مرحلے کا آخری میچ ہے جس کا پاکستانی کرکٹ شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس اہم مقابلے کے لیے 14 کھلاڑیوں پر مشتمل حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جونیئر گرین شرٹس کی قیادت فرحان یوسف کریں گے۔ مکمل 14 رکنی ٹیم یہ ہے فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیام، نقاب شفیق، سمیر منہاس اورعمر زیب شامل ہیں
آج پریکٹس سیشن کے بعد کپتان فرحان یوسف اور ایشیا کپ میں شاندار بیٹنگ کرنے والے اوپنر سمیر منہاس نے دانیال علی خان کے ساتھ گفتگو میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
فرحان یوسف نے کہا: “بھارت کے خلاف میچ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ تیاریاں بہترین رہی ہیں، ٹیم کا مورال بہت بلند ہے۔ گزشتہ میچز میں ہم نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی اور کل بھی مضبوط اور پراعتماد کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
“سیمر منہاس نے مزید کہا: “ہمارا ہدف ہے کہ روایتی حریف کے چھکے چھڑائیں۔ ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری سے آگاہ ہے اور ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔”یہ میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان جونیئر سطح پر روایتی دشمنی کا ایک اور باب ہوگا۔
دونوں ٹیمیں سپر سکس میں عمدہ فارم میں ہیں اور یہ مقابلہ سیمی فائنل کی راہ طے کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
پاکستانی شائقین امید کر رہے ہیں کہ گرین شرٹس کل تاریخی فتح حاصل کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔میچ کا براہ راست نشریاتی احاطہ مختلف ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔ کل کا دن پاکستانی کرکٹ کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
UrduLead UrduLead