google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 IMF دفتر پر PTI کا مظاہرہ، قرض کیلئے کڑی شرائط کا مطالبہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

IMF دفتر پر PTI کا مظاہرہ، قرض کیلئے کڑی شرائط کا مطالبہ

امریکا میں تحریک انصاف کی جانب سے واشنگٹن میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک کے دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ 

مظاہرے میں شامل افراد نے آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض دینے سے پہلے کڑی شرائط عائد کرنے، قسط کا اجرا بانی پی ٹی آئی کی رہائی ‘الیکشن نتائج اور دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا۔ 

مظاہرین نے افواج پاکستان کے خلاف اوربانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے

‘ذرائع کے مطابق مظاہرے میں شریک بانی پی ٹی آئی کے قریبی ساتھی شہبازگل کو پارٹی قیادت کی جانب سے مظاہرے کے انعقاد کا ٹاسک دیا گیاتھا.

 مظاہرے کیلئے مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز کی مدد لی گئی۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی تیسری قسط کے اجرا سے قبل جائزے کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور پاکستانی حکام سے مذاکرات جاری ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …