google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیپلز پارٹی کا اعتراض کے باوجود 7 آرڈیننسوں کیلئے ووٹ - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

پیپلز پارٹی کا اعتراض کے باوجود 7 آرڈیننسوں کیلئے ووٹ

پیپلز پارٹی نے صدارتی آرڈیننس پیش کرنے پر اعتراضات اٹھانے کے باوجود قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننسوں میں توسیع کی حمایت میں ووٹ دے دیا۔ 

پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ اگر یہی کرنا ہے تو پارلیمنٹ کو لپیٹ کر گھر سے بیٹھ کر آرڈیننس جاری کرتے رہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وہ بھی اپوزیشن کے اس مؤقف کی حمایت کرتے ہیں کہ حکومتیں آرڈیننسوں پر نہیں چلا کرتیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مگر یہ دیکھنا ہوگا 2008ء سے اب تک کس دور میں سب سے زیادہ آرڈیننس آئے ہیں؟ 

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، فوجداری قانون میں ترمیم، نجکاری کمیشن اور ٹیلی مواصلات اپیلٹ ٹربیونلز سے متعلق 7 آرڈیننسوں کی منظوری دے دی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …