ہفتہ , نومبر 8 2025

شاہد آفریدی کا سوشل میڈیا پر جھوٹ اور منفی مہموں کے خلاف مؤقف

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر اپنی اولاد کو حرام نہیں کھلا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں سوشل میڈیا پر منفی مہمات یا ویوز بڑھانے کا کوئی شوق نہیں۔

ایک وائرل ویڈیو میں ایک تقریب کے دوران آفریدی سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ ان سمیت قومی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، اس پر ان کی رائے کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں ایسے لوگوں کی فکر ہوتی تو وہ کبھی بھی سچ بولنے سے گریز کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ان کی کمائی کا ذریعہ نہیں، اس لیے وہ جھوٹ بول کر ویوز یا لائکس حاصل نہیں کرنا چاہتے۔ ان کے مطابق وہ سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال بھی نہیں کرتے کیونکہ جھوٹ پر مبنی شہرت وقتی ہوتی ہے اور اس کا انجام نقصان دہ ہوتا ہے۔

آفریدی نے بغیر کسی کا نام لیے کہا کہ کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے بن چکے ہیں۔ وہ کہتے تھے کہ ہم پاکستان چھوڑ کر کبھی نہیں جائیں گے، لیکن آج وہ ملک سے باہر بیٹھ کر وطن کے خلاف بیانیے پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “میں نے ویڈیو میں دیکھا کہ گدھے کے اوپر گدھا بیٹھ کر جا رہا تھا۔”

سابق کپتان نے کہا کہ ایسے لوگ بیرونِ ملک بیٹھ کر ملک کے اندر فتنہ پیدا کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط سمت میں لے جا رہے ہیں۔ آفریدی نے ان سے سوال کیا کہ وہ نوجوان نسل کو کس سمت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ اگر کوئی واقعی محبِ وطن اور بہادر ہے تو وہ پاکستان واپس آ کر عملی طور پر انقلاب لائے، نہ کہ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹ بولے اور نوجوانوں کو گمراہ کرے۔

ان کا بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے، جہاں صارفین کی بڑی تعداد نے آفریدی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں اور ملکی مفاد میں اپنی رائے کھل کر دیتے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی کابینہ کی 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد اب آئینی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے