google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں مجموعی طورپر2.408 ارب ڈالرموصول - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پاکستان کو پہلے 7 ماہ میں مجموعی طورپر2.408 ارب ڈالرموصول

پاکستان کو کثیرالجہتی شراکت داروں کی جانب سے جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں مجموعی طورپر2.408 ارب ڈالر اور دو طرفہ شراکت داروں کی جانب سے 794.61 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے ۔

وزارت اقتصادی امورکی جانب سے دستیاب اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری2024 ) تک کی مدت میں سی اے ٹی آئی سی کی جانب سے پاکستان کو508.34 ملین ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک 620 ملین ڈالر، اے آئی آئی بی 292.96 ملین ڈالر، آئی بی آر ڈی 125.98 ملین ڈالر، آئی ڈی اے 1.058 ارب ڈالر، آئی ایف اے ڈی 23.12 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک 60 ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک (قلیل المدت قرضہ) 200 ملین ڈالر اوراوپیک فنڈ کی جانب سے 27.81 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔

 اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کومجموعی طورپر794.61 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی ہے، اس مدت میں چین کی جانب سے پاکستان کو42.18 ملین ڈالر،فرانس 30.64 ملین ڈالر، جرمنی 10.89 ملین ڈالر، جاپان 18.62 ملین ڈالر، جنوبی کوریا 12.38 ملین ڈالر موصول ہوگئی۔

سعودی عرب 59.05 ملین ڈالر، سعودی تیل سہولت 595.18 ملین ڈالر، اورامریکا کی جانب سے 25.67 ملین ڈالرکی معاونت موصول ہوئی۔وزارت اقتصادی امورکے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں نیا پاکستان سرٹیفیکٹس میں 595.09 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جبکہ ٹایم ڈیپازٹس کاحجم دو ارب ڈالر رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …