google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 JUI کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

JUI کا عید کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ

جمعیت العلماء اسلام نے عیدالفطر کے بعد انتخابات میں دھاندلی پرحکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے،

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماوں سے مشاورت کے بعد احتجاجی جلسے جلوسوں کی منظوری دے دی،

احتجاجی تحریک کے دوران بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخواہ میں جلسے ہوں گے۔

جمعیت علماء اسلام کے ذرائع کے مطابق امیر جمعیت مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی ہے،

جمعیت علماء اسلام اس بار دھاندلی کے خلاف تحریک نئے انداز سے چلائے گی، جس کے تحت جے یو آئی ف اس بار بھی تحریک کا آغاز سندھ سے کرے گی جہاں سے یہ تحریک صوبہ سندھ کے بعد بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گی

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خود اس تحریک کی قیادت کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …