google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے پہلے مرحلے پر کابینہ کا حجم مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، کابینہ کل شام چار بجے حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کیا جائے گیا۔

پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی اور وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے جبکہ وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء بھی مقرر کیے جائیں گے۔

وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گے۔ وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف اور احسن اقبال کو شامل کیا جائے گا جبکہ محمد اورنگزیب اور شمشاد اختر کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نئی وفاقی کابینہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری سے حلف لے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …