ہفتہ , مئی 2 2026

پشاور بورڈ بازار دھماکے کی تفصیلات جاری

سی ٹی ڈی نے پشاور بورڈ بازار دھماکے کی تفصیلات جاری کردیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، دہشتگرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جارہے تھے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور سلمان پشاور کے علاقے تہکال میں رہائش پذیر تھا جبکہ ہلاک دوسرے دہشتگرد کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق زخمی تیسرے دہشت گرد کا نام عثمان ہے اور یہ تینوں دہشت گرد موٹرسائیکل پر تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSL11: حیدرآباد کنگزمین فائنل میں پہنچ گئی

حیدرآباد کنگزمین نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایلیمینیٹر ٹو میں سنسنی …