بدھ , جون 17 2026

کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس میں تبدیلی کا امکان

قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 26-2025 میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تبدیلی ڈی کیٹیگری میں ہونے کا امکان ہے، کئی کھلاڑیوں کی چھٹی یقینی ہے جبکہ کئی نئے کھلاڑی جگہ بنائیں گے۔

سینٹرل کنٹریکٹس کے لیے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ کوچز، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، فنانس اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹس کی سینٹرل کنٹریکٹ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ تینوں فارمیٹ میں سے اب کسی فارمیٹ کا حصہ نہ بننے والوں کی چھٹی یقینی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سینٹرل کنٹریکٹ کی منظوری کے بعد کنٹریکٹس کا اعلان ہو گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ارجنٹینا اور فرانس کی شاندار فتوحات

ناروے نے عراق کو شکست دے دی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے کے …