اتوار , مارچ 15 2026

شارجہ میں تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی مابین تین ملکی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی،  ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔

افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ 29 اگست کو کھیلا جائے گا، 30 اگست کو پاکستان یو اے ای کے مد مقابل ہوگا۔ 

یکم ستمبر کو یو اے ای اور افغانستان کے درمیان جوڑ پڑے گا، جبکہ 2 ستمبر کو افغانستان اور پاکستان پھر آمنے سامنے ہوں گے۔

یو اے ای کا پاکستان کے ساتھ دوسرا مقابلہ 4 ستمبر جبکہ افغانستان کے ساتھ 5 ستمبر کو ہوگا۔ 

تین ملکی سیریز کا فائنل 7 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گیس سرکلر ڈیٹ: آئی ایم ایف سے منظوری طلب

حکومت نے گیس سیکٹر کا تقریباً 1500 ارب روپے سرکلر ڈیٹ تین سال میں ختم …