پیر , اکتوبر 13 2025

ملکی زر مبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ

رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک ملکی زر مبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پرزر مبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا جویکم مارچ 2024کوبڑھ کر 13.020 ارب ڈالر ہو گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر یکم مارچ تک زر مبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طور پر 3.860 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اعداو شمار کے مطابق گزشتہ سال جون کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے پاس زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.445ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 7.896 ارب ڈالر ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسی طرح گزشتہ مالی سال کے اختتام پر بینکوں کے پاس موجود زر مبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھاجو یکم مارچ 2024 کو بڑھ کر 5.124 ارب ڈالر ہو گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …