پیر , ستمبر 14 2026
بریکنگ نیوز

ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ

لاہور میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی منظوری کے بغیر ہی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 30 روپی فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے میں دوسری بار ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے،سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ اب مزید اضافے کے بعد ایل پی جی 310 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 360 روپے میں فروخت کی جانے لگی۔

عرفان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ گھریلو سیلنڈر 3030 روپے کی بجائے 3700 روپے میں فروخت ہورہا ہے، گیس مافیا کے سامنے اوگرا، ڈسٹری بیوٹرز اور دکاندار بے بس ہیں، ملک بھر میں ایل پی جی کی مصنوعی قلت پید اکی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی کا ہفتہ وار چارٹ جس میں 10 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے میں پیٹرول، ڈیزل اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں تبدیلی دکھائی گئی ہے

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی میں 0.23 فیصد اضافہ، ایندھن مہنگا مگر سبزیاں سستی

پاکستان ایس پی آئی مہنگائی 10 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران …