پیر , اگست 3 2026

سیکیورٹی وفد کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے درہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کیویز بورڈ کے 2 رکنی وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا ہے۔

وفد میں چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن ہیتھ ملز اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔

دورے کے دوران وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور سیکیورٹی حکام نے بریفنگ دی۔

کیوی وفد آج دوپہر لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی 20 میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی، میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان کی کوریا کے خلاف شاندار فتح

چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل پاکستان ہاکی ٹیم نے کوریا …