ہفتہ , مئی 2 2026

2024 کی دھاندلی نے 2018 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ دھاندلی کی پیداوار پارلیمنٹ سے منتخب حکمران قوم کے دلوں پر حکومت نہیں کر سکیں گے،

2024ء کی دھاندلی نے 2018ء کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، سندھ اور بلوچستان اسمبلی پیسوں کے زور پر خریدی گئیں ہیں ،

میری خواہش ہے محمود خان اچکزئی کو ووٹ دوں لیکن دوسری طرف پارٹی کا فیصلہ مقدم ہے، بھرپور عوامی تحریک کی جانب بڑھ رہے ہیں،

جنہیں پتہ تھا میں ان کے مقابلے میں صدارتی امیدوار بنوں گا انہوں نے تجوریوں کے منہ کھولے ۔

وہ اتوار کو جامعہ انوار العلوم کورنگی کراچی میں جے یو آئی سندھ کی مجلس شوری ، تمام اضلاع وتحصیلوں کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عفت عمر کی مالی مشکلات اور تعصب پر کھل کر بات

پاکستانی اداکارہ اور میزبان عفت عمر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا سادہ پس …