google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق - UrduLead
جمعہ , مئی 16 2025

پی ایس ایل کے بقیہ 8میچوں کیلئے 23غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8میچوں کیلئے 5 ٹیموں کے 23غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے

ملتان سلطان کے آخری میچ کھیلنے کے باوجود ٹورنامنٹ میں پہلے ہی باہر ہوچکی ہے ، اور اس کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی ایک میچ میں شمولیت غیراہم ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں

تاہم دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز سیکیورٹی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔

کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز نیشم، ٹائمل ملز، بین دروشوئس، راسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل ہوں گی۔

پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی ٹاپ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو غیر ملکی کھلاڑیوں میں دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، گلبدین نائب، رائلی روسو اور فن ایلن کا ساتھ حاصل ہوگا۔ 

پشاور زلمی کو نامور غیر ملکی کھلاڑیوں میں ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران اور لیوک ووڈ جیسے اسٹار کا ساتھ میسر ہوگا۔

اسی طرح لاہور قلندرز کو بھانوکا راجا پاکسے، سکندر رضا، شکیب الحسن کی خدمات حاصل رہیں گی، اسکے علاوہ فرنچائز دیگر کھلاڑیوں سے تاحال بات چیت جاری ہے۔

ادھر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے اسٹار پلئیر سیکیورٹی خدشات اور نیشنل ڈیوٹی کو بہانہ بناکر کھیلنے سے انکار کررہے ہیں۔

ایسے میں آئی پی ایل انتظامیہ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے فرنچائزز کو کھلاڑیوں کیساتھ وقتی متبادل کے طور کھلانے کا آپشن بھی دیدیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیشِ نظر ملتوی ہونے والے امتحانات کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے