
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی قرض72ہزار138ارب روپے ہو گیا جس میں 24ہزار602ارب روپے بیرونی قرض ہے،فی کس تین لاکھ ایک ہزار954 ارب روپے ہوگیا ،
گزشتہ سال جون 2023سے جون2024کے ایک سال کے دوران پاکستان کا قرضہ62ہزار881ارب روپے سے بڑھ کر 71 ہزار246ارب روپے ہوگیا ،
ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ فی کس 2لاکھ71ہزار264روپے سے بڑھ کر 3لاکھ ایک ہزار954روپے ہوگیا ہے،
ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی آبادی 23کروڑ15لاکھ افراد سے 23کروڑ59لاکھ50ہزار ہوگئی ،
مجموعی حکومتی قرضہ 57ہزار779ارب روپے سے بڑھ کر 65 ارب7کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا ،
وزارت خزانہ کی مالیاتی اور قرض رپورٹ میں گزشتہ مالی سال کے اعداد وشماری جاری کر دیئے گئے ،
رپورٹ کے مطابق 71 ہزار246ارب روپے میں سے 47ہزار 160 ارب روپے مقامی طور پر لیا جانیوالا قرض ہے جبکہ 24 ہزار 86ارب روپے بیرونی قرضہ لیاگیا ،
جی ڈی پی کے لحاظ سے قرض کی شرح میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔