google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 یہ جو معاشی استحکام آیا ہے، اب اس سفر کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے - UrduLead
بدھ , اپریل 16 2025

یہ جو معاشی استحکام آیا ہے، اب اس سفر کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ یہ بہت خوش آئند ہے کہ ہم بی مائنس میں واپس گئے ہیں، یہ جو معاشی استحکام آیا ہے، اب اس سفر کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی 6 دہائیوں کی کم ترین سطح پر آئی، اسی طرح بجلی کی قیمتوں میں کمی کی گئی، وزیراعظم ان اس کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ کل خبر آئی کہ پاکستانی کی تاریخ میں ایک مہینے میں مارچ میں ریکارڈ 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں، ہمیں توقع ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی ترسیلات زر 38 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ فچ نے بیان دیا ہے کہ معاشی منظرنامہ مستحکم ہے، انہوں نے ریٹنگ اپڈیٹ کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی سال 2022 میں جب ہم معاشی مشکلات میں گئے، تو اس وقت ہماری ریٹنگ بی مائنس تھی، اس کو نیچے کر کے ٹرپل سی کر دیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس جولائی میں ہماری ریٹنگ اپ گریڈ کرکے سی پلس کر دیا گیا، اس وقت معاشی اشاریے صحیح سمت میں جا رہے تھے، مہنگائی کم ہو رہی تھی، کرنسی مستحکم تھی، زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی نے سوال اٹھایا تھا کہ حکومت جو اسٹرکچر ریفارمز کی بات کر رہی ہے، وہ یہ کر پائے گی یا نہیں، آج بیان آیا ہے اسے پڑھیں، جو اسٹرکچر بینچ مارک تھے، عام طور پر ریٹنگ ایجنسیز وہ پائیداری کو دیکھتی ہیں کہ کچھ عرصہ رک جائے یہ نہ ہو کہ ہم اپ گریڈ کردیں اور پھر خدانخواستہ ہمیں کوئی اور مشکل فیصلہ کرنا پڑے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ بہت خوش آئند ہے کہ ہم بی مائنس میں واپس گئے ہیں، اب ہم وہاں آئے ہیں، جہاں ہم تین سال قبل موجود تھے، انہوں نے کہا کہ یہ جو معاشی استحکام آیا ہے، اب اس سفر کو ہم نے آگے لے کر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی مائنس ریٹنگ ہمیں بہت اچھے پوائنٹ پر لے آئی ہے، ہمیں یہاں پر رکنا نہیں ہے، ہم نے ریفارم ایجنڈے کے سفر کو جاری رکھنا ہے، اس کے بعد ہم مضبوط ریٹنگ بی کی طرف جائیں گے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام پہلے بھی آیا تھا، لیکن اب ہم پائیدار معاشی نمو کی طرف بڑھیں گے تاکہ ہم معیشت کو اس طرح لے کر چلیں کہ بوم اینڈ بسٹ سائیکل (زیادہ معاشی نمو اور پھر معاشی مشکلات) سے بچ سکیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار

وزارت خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے