google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر : پاکستان کی اپنے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست - UrduLead
جمعرات , اپریل 17 2025

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر : پاکستان کی اپنے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست

عالیہ ریاض اور منیبہ علی کیشاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اپنے دوسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔

یہ میچ جمعہ کی دوپہر ایل سی سی اے گرانڈ میں کھیلا گیا۔بارش کے باعث 32 اوورز تک محدود کیے گئے میچ میں پاکستان نے 182 رنز کا نظر ثانی شدہ ہدف 30.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پلیئر آف دی میچ عالیہ ریاض 70 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 68 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہیں۔

منیبہ علی نے 72 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور عالیہ کے ساتھ 99 گیندوں پر 93 رنز کی میچ وننگ شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑی اس وقت کریز پر آئیں جب پاکستان نے 7.2 اوورز میں 36 رنز پر گل فیروزہ اور سدرہ آمین کی وکٹیں گنوا دی تھیں۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کلوی ایبل نے 42 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل اسکاٹ لینڈ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سعدیہ اقبال نے اوپنر ایبی ایٹکن-ڈرمنڈ کو صرف ایک رن پر آٹ کر دیا۔ ڈیبیو کرنے والی پیپا سپرول نے نو رنز بنائے اور پھر ڈیانا بیگ کا شکار بنیں۔

اس کے بعد کپتان کیتھرین بائس نے 96 گیندوں پر 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اسکاٹ لینڈ کی پوزیشن کو سنبھالا اور اپنی ٹیم کو مقررہ 32 اوورز میں 186-9 تک پہنچایا۔

پاکستان کی اننگز کے دوران امپائروں کی جانب سے فیلڈنگ کے ایک جرم پر اسکاٹ لینڈ کے اسکور میں سے پانچ رنز منہا کیے گئے۔

پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثنا نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 اوورز میں 23 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سعدیہ اقبال نے دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پولیس نےعمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور بہنوں کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد چھوڑ دیا

راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے