google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 زینب فیروز کی سلطان اور فاطمہ کے ساتھ عید الفطر کے موقع پرریل شیئر - UrduLead
پیر , اپریل 7 2025

زینب فیروز کی سلطان اور فاطمہ کے ساتھ عید الفطر کے موقع پرریل شیئر

فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز نے شوہر کے بچوں سلطان اور فاطمہ کے ساتھ دل موہ لینے والی ریل شیئر کر دی۔

 پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول ہو رہی ہیں،

انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شوہر کے بچوں کے ساتھ ایک پیاری سی انسٹاگرام ریل شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ڈاکٹر زینب پیشے کے لحاظ سے ماہرِ نفسیات ہیں، جون 2024ء میں فیروز خان کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

شادی کے بعد وہ نا صرف فیروز کے خاندان کا حصہ بنیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک مثبت اور دلکش شخصیت کے طور پر ابھریں۔

فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے ہوئی تھی، اگرچہ علیزہ اور فیروز کی شادی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی، مگر فیروز اپنے بچوں کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں، ان کا بڑا بیٹا سلطان خان اب اپنے والد اور سوتیلی والدہ زینب کے ساتھ رہتا ہے۔

عید کے خاص دن زینب فیروز نے ایک دلکش ٹرانزیشن ریل انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے سلطان اور فاطمہ کے ساتھ خوبصورت لمحات کو قید کیا۔

ریل میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح انہوں نے بچوں کو عید کے لیے تیار کیا، فاطمہ کو گلابی رنگ کے خوبصورت لباس میں ملبوس دکھایا گیا جبکہ سلطان بھی روایتی انداز میں نظر آئے۔ 

ریل میں بچوں کی خوشی اور زینب کے ساتھ ان کا خوش گوار تعلق صاف دکھائی دے رہا ہے۔

مداحوں نے اس ریل کو بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں زینب کے بچوں سے محبت بھرے سلوک کی تعریف کی ہے۔

فیروز خان کی بہن دعا ملک نے بھی پوسٹ پر محبت بھرے ایموجیز کے ساتھ تبصرہ کیا ہے اور زینب کے بچوں کے ساتھ خوبصورت بانڈ کو سراہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان ویمنز کرکٹ کی وارم اپ میچ میں مسلسل دوسری فتح

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے