بدھ , جولائی 29 2026

میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اہلیہ و اداکارہ ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات کا دلچسپ احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ یوں تو ماہین سے 4 یا 5 سال پہلے ہدایت کار عاصم رضا کے گھر پر ملاقات ہوئی تھی لیکن اس کے بعد ہم بس دوست تھے۔

اداکار کے مطابق محبت کی اصل داستان تقریباً ڈیرھ برس قبل اس وقت شروع ہوئی جب ایک سنڈے ان دونوں کی ملاقات کافی پر ہوئی۔

انہوں نے بتایا ماہین صدیقی کے ساتھ ناشتے پر ہونے والی ملاقات کب ڈنر میں تبدیل ہوئی پتہ ہی نہیں چلا۔

ان کا کہنا ہے کہ صبح سے شام، تقریباً 8 سے 9 گھنٹے کا وقت اتنی جلدی گزر گیا کہ معلوم ہی نہیں چلا، تو اس وقت مجھے احساس ہوا کہ ماہین وہی ہیں جن کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

شہریار منور نے ایک زور دار قہقہہ لگاتے ہوئے بتایا کہ اگر میں اس روز سنڈے کو کافی کے لیے نہ جاتا تو میری شادی ماہین سے نہیں ہوسکتی تھی کیونکہ اس کافی ڈیٹ کے بعد میں نے جلد ہی ماہین کو اپنے والدین سے ملوایا اور پھر ڈیڑھ سال بعد ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

CCoE کا آئل ریفائننگ پالیسی 2023 میں ترامیم منظور

وزیراعظم شہباز شریف نے آئل ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، یورو-5 معیار کے ایندھن کی پیداوار، …