google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات - UrduLead گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات
جمعہ , اپریل 4 2025

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی،

ملاقات میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اڈیالہ جیل پہنچے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گیٹ نمبر 5 سے اڈیالہ جیل میں داخل ہوئے،

عمران اور علی امین گنڈا پور کی ملاقات کانفرنس روم میں جاری ہے۔

علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے۔

گزشتہ روز اعظم سواتی خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سونم باجوہ کی بھی سجل علی کو عید مبارک

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کے نئے اور دلکش انداز کی ویڈیو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے