google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 او جی ڈی سی ایل بورڈ کی ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری - UrduLead
منگل , اپریل 1 2025

او جی ڈی سی ایل بورڈ کی ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) بورڈ نے ریکوڈک کے لیے فنانسنگ انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ادارے نے ریکوڈک فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کرلی ہے، منصوبے پر 627 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تصدیق کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق او جی ڈی سی ایل کا 5 اعشاریہ 6 ارب ڈالر کے ریکوڈک مائننگ پروجیکٹ میں 8 اعشاریہ 33 فیصد شیئر ہوگا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ سے 13 اعشاریہ1 ملین ٹن تانبا اور 17 اعشاریہ 9 ملین اونس سونا حاصل ہونے کی تو قع ہے۔

او جی ڈی سی ایل ترجمان کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کے 2028ء میں پہلے مرحلے سے سالانہ 45 ملین ٹن پروسیسنگ شروع ہو گی۔

ترجمان او ڈی سی ایل کے مطابق ریکوڈک کے پہلے مرحلے کی ترقی کےلیے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منظور کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

جے آئی ٹی کی علیمہ خان سے 5 گھنٹوں تک تفتیش

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے