google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان - UrduLead
اتوار , مئی 4 2025

عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان

وفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا،کابینہ ڈویژن نے عید الفطر پر 3 سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

عید الفطر کی تعطیلات 31 مارچ بروز پیر سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی، کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ حکومتی نوٹیفکیشن اس بات کا کوئی ذکر نہیں ہے کہ اگر 29 رمضان کو چاند نظر نہ آیا اور عید الفطر یکم مارچ کو ہوئی تو عید کے تیسرے دن تعطیل ہوگی یا نہیں۔

شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی میں منعقد ہوگا، جہاں شوال کا چاند دیکھنے کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے شہادتیں وصول کی جائیں گی۔

اجلاس میں مذہبی اسکالرز، ماہرین موسمیات اور دیگر شرکت کریں گے، چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں پاکستان میں عید الفطر منانے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ماہرین موسمیات کے مطابق رواں رمضان المبارک 29 روزوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے اور عیدالفطر 31 مارچ کو ہوسکتی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایف بی آر کو بینک اکائونٹس سے رقوم نکالنے اور جائیداد ضبط کرنے کے اختیارات حاصل

ایف بی آر کو کاروباری اداروں میں بھی افسران کو تعینات کرنے کے اختیارات فیڈرل …