google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ - UrduLead
ہفتہ , اپریل 26 2025

منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 ارکان کو طلب کر لیا۔

جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو بذریعہ نوٹس کل دوپہر 12 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس کے مطابق آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہرمشوانی اور محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سلمان رضا، زلفی بخاری، موسیٰ ورک، علی حسنین کو طلب کیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کی زیر سربراہی جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہے، جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور کارروائی کرنا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

بھارت میں مخالفت کے باعث فلم ابیر گلال کےگانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے

اداکار فواد خان اور وانی کپور کی فلم ابیر گلال مشکلات کا شکار ہے، پہلگام …