بدھ , جون 17 2026

غیرقانونی سمز کیخلاف کریک ڈاؤن

راولپنڈی میں موبائل فون سمزکا غیرقانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

وفاقی تحقیقات ایجنسی (ایف آئی اے)  کےسائبر کرائم سیل راولپنڈی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی شکایت پر کریک ڈاؤن کیا، اس دوران موبائل فونزسمزکی غیرقانونی کاروبارمیں ملوث3ملزمان گرفتارکر لیا گیا۔

گرفتار افراد میں فوادخان ،خلیل جبران اور جعفر حسین شامل ہیں ، ملزمان سے 8 موبائل فون ،1لیپ ٹاپ،5 بی وی ایس ڈیوائسزاور285 تھم پرنٹ برآمد کیے گئے ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکےتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اینتھروپک کے دو جدید اے آئی ماڈلز بند

امریکی حکم پر غیر ملکی صارفین کی رسائی ختم امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی اینتھروپک نے …