اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

مجھے مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ

پاکستانی معروف اداکارہ میرا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں مجھے ورسٹائل اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے تشبیہ دی گئی۔

حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب میں بھارت گئی تو وہاں میرے حسن کی بہت تعریف کی گئی، میرا بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے موازنہ کیا گیا۔

 انہوں نے بتایا کہ میری فلم سمیرن حال ہی میں بھارت میں ریلیز ہوئی ہے اور ناظرین کو یہ فلم پسند آئے گی۔

میرا کی خود اعتمادی اور بھارتی اداکاراؤں سے موازنے پر ان کے خیالات نے سوشل میڈیا پر بحث کو جنم دے دیا ہے، جہاں مداح اور ناقدین دونوں اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

 کچھ مداحوں نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جبکہ دیگر نے ان کی خود ستائشی پر تنقید کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ میرا جی بس کریں، یہ کافی ہے، دوسرے نے کہا کہ براہِ مہربانی مادھوری کی توہین نہ کریں۔

کچھ مداحوں نے میرا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ میرا خوبصورت ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب میرا نے بھارتی اداکاراؤں سے موازنے پر بات کی ہو، ایک سابقہ انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ مجھے پسند ہے جب لوگ میرا موازنہ مادھوری ڈکشٹ اور ایشوریا رائے سے کرتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ حال ہی میں اداکارہ میرا شان شاہد اور سونیا حسین کے ساتھ اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …