google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہیڈ کوچ عاقب جاوید ٹیم کو بہترین قرار دینے پر بضد - UrduLead
جمعرات , مارچ 13 2025

ہیڈ کوچ عاقب جاوید ٹیم کو بہترین قرار دینے پر بضد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے چیمپینز ٹرافی میں بدترین شکستوں کا سامنا کرنے والی ٹیم ملک کی بہترین ٹیم قرار دے دیا،

چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین ٹیم تھی،سابق کرکٹرز ٹی وی پر اپنا کام کررہے ہیں ہمیں اپنا کرنے دیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں،

بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں جو ٹیم کھلائی یہی بہترین اور ممکنہ ٹیم تھی، پاکستان کرکٹ میں تبدیلی لانی ہے، اس عمل کو کوئی روک نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے موازنہ کرلیں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف بہترین باؤلر ہیں، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں تجربہ چلتا ہے، ہماری پوری ٹیم نے 400 کے قریب میچز کھیلے ہیں جبکہ بھارتی ٹیم 1500 ون ڈے کھیل چکی ہے،ٹیم میں نئے کھلاڑی ہوں تو یقیناً پریشرہوتا ہے۔

سلیکشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طیب طاہر نے کچھ اچھی اننگز کھیلی اس لیے ان کو لائے، صائم ایوب کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے خوشدل کو لے کر آئے، خوشدل بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی اچھی کرلیتے ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صفیان مقیم کو ہم نے ہی موقع دیا تھا، ہمیں پتہ ہے کہاں صفیان مقیم کو کھلایا جاسکتا ہے، طیب طاہر نے کچھ اچھی اننگز کھیلی اس لیے ان کو لائے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری بدل دیں اور انڈر 19 کی ٹیم کھلادیں، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتی،م بھارت کے خلاف پریشر کو اچھی طرح ڈیل نہیں کررہے۔

عاقب جاوید نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں آپ کو ٹیم بنانی ہوتو کیا ٹیم بنائیں گے، کسی بھی ٹیم سے موازنہ کرلیں نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین آفریدی بہترین باؤلر ہیں، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟

About Aftab Ahmed

Check Also

ای سی سی کی نیٹ میٹرنگ قواعد میں اہم ترامیم کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ و محصولات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے