google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ندا اور یاسرکا رمضان اسپیشل ڈرامہ’ہونا تھا پیار‘ - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

ندا اور یاسرکا رمضان اسپیشل ڈرامہ’ہونا تھا پیار‘

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکار جوڑی ندا اور یاسر نے اپنے مداحوں کو خوش خبری سنا دی۔

ندا یاسر اور یاسر نواز نے اپنی انسٹا اسٹوریز پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک اہم اعلان کیا ہے۔

یاسر نواز نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ ہم ایک رمضان اسپیشل ڈرامہ’ہونا تھا پیار‘ اپنے یوٹیوب چینل ’فرید نواز پروڈکشنز‘پر ریلیز کر رہے ہیں۔

ندا یاسر نے بتایا کہ یہ ڈرامہ یکم رمضان سے ہر روز ہمارے یوٹیوب چینل ’فرید نواز پروڈکشنز‘ پر رات کو 8 بجے نشر ہو گا۔

یاسر نواز نے کہا ہے کہ ہمارا کام ڈرامہ ریکارڈ کرنا تھا، ہم نے اپنا کام پورا کر دیا، اب آپ لوگوں کا کام ہے کہ آپ ہمارا ڈرامہ دیکھیں اور اس پر اپنا ردِعمل دیں کہ آپ لوگوں کو ڈرامہ کیسا لگا۔

اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ ڈرامہ ہم نے خصوص طور پر رمضان کے لیے بنایا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل :10پشاور زلمی کا ٹاس جیت کربائولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل ) کے 10ایڈیشن کے آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور …