google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کبریٰ خان اور گوہر شادی: شازیہ وجاہت کی ڈانس ویڈیو وائرل - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

کبریٰ خان اور گوہر شادی: شازیہ وجاہت کی ڈانس ویڈیو وائرل

معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف کی اہلیہ پروڈیوسر شازیہ وجاہت کی اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی پر یاسر حسین کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے مکہ مکرمہ میں نکاح کے بعد پاکستان میں شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویراورویڈیوز سوشل میڈیاپروائرل ہوئی ہیں۔

شادی کی تقریبات میں شوبز کے نمایاں ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی ہے،شیندی کی تقریب میں بھی شوبز انڈسٹری کے متعدد ستاروں نے شرکت کی۔

اس تقریب میں معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت بھی شریک تھیں،شازیہ وجاہت نے شیندی کی تقریب میں ڈانس فلور پر آکر زبردست انداز میں ڈانس کرکے سب کو حیران کردیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر شازیہ وجاہت نے اپنے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی۔ جس کے کیپشن میں شازیہ وجاہت نے لکھا کہ اپنے لائف پارٹنر وجاہت رؤف اور ہمیشہ کے ڈانس پارٹنر یاسر حسین کے ساتھ 

شازیہ وجاہت نے مزید کہا کہ ہماری دعائیں اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید  کے ساتھ ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شازیہ وجاہت کے ڈانس کو کافی پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …