google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج - UrduLead
اتوار , اپریل 27 2025

چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز میں اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آج دبئی میں ہوگا۔

پاکستان سے بابر اور رضوان بڑا اسکور کرنے کو تیار ہیں تو بھارت کے پاس روہت شرما اور ویرات کوہلی جیسے ہتھیار موجود ہیں۔

شاہین شاہ اور نسیم وکٹیں اڑانے کو تیار ہیں تو شامی نے بھی پلٹ کر وار کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی۔

بابر اعظم ٹریننگ کے لیے باہر نہیں آئے، انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔

گروپ اے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔

چیمپئنز ٹرافی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جن میں سے 3 بار پاکستان فاتح رہا ہے جبکہ 2 بار بھارت کو فتح حاصل ہوئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پی ایس ایل 10: آج لاہور میں زلمی اور گلیڈی ایٹر مدمقابل

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آج کے 17 ویں میچ میں …