google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0  ماورا حسین نے رنبیر کپور کو شاہ رخ سے بہتر قراردے دیا: یوٹیوب انٹرویو - UrduLead
بدھ , مارچ 12 2025

 ماورا حسین نے رنبیر کپور کو شاہ رخ سے بہتر قراردے دیا: یوٹیوب انٹرویو

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے یوٹیوب پر اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو  اداکار شاہ رخ خان سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں ٹرول کیا۔ اداکارہ نے یہ بتا کر انٹرنیٹ پر سونامی برپا کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں یوٹیوب پر ایک انٹرویو کے دوران پاکستانی اداکارہ ماورا حسین سے کہا گیا تھا کہ وہ یہ بتائیں کہ شاہ رخ خان زیادہ بہترین اداکار ہیں یا رنبیر کپور ، جس پر ماورا حسین نے ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت میں جواب دے دیا ’رنبیر کپور‘۔

’صنم تیری قسم‘‘ کی ادکارہ ماورا حسین نے رنبیر کپور کو شاہ رخ خان سے زیادہ بہترین اداکار بتا کر انٹرنیٹ پر سونامی برپا کی ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور مداح اس پر ردعمل کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

متعدد صارفین نے ان کی رائے کی قدر کی جبکہ دیگر نے کہا کہ ماورا حسین ہمیشہ رنبیرکپور کی مداح رہی ہوں گی۔

ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ ’’ہراداکار اورسنیما سے رغبت رکھنے والا ہر شخص اس بات کا شاہد ہے کہ شاہ رخ خان بلاشبہ ایک بہترین اداکار ہیں لیکن ہم نے 2007ے کوئی قابل ذکر پرفارمنس نہیں دیکھا۔

انہوں نے30سال تک صرف لور بائے کا کردار ادا کیا ہے پھر انہیں کون ہی اداکار مانے گا۔ رنبیرنے کم وقت میں مختلف کردار ادا کئے ہیں۔ یہ بحث کی بات ہی نہیں ہے

دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’بہترین انتخاب‘۔ نہ ہی رنبیر کپور نے انہیں ذاتی ویڈیو پیغام بھیجا ہے۔

وہ کچھ برسوں قبل رشی کپور سے ملاقات کیلئے لندن میں تھیں جب وہ اپنے علاج کیلئے وہاں موجود تھے۔‘‘

تیسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’اگر کسی کو انٹرنیٹ پر شہرت حاصل کرنی ہے تو وہ ویڈیو میں رنبیرکپور کی تعریف کردے۔

 یادرہے کہ ماورا حسین اور ہرش وردھن کی فلم ’صنم تیری قسم‘اپنی ری ریلیز کے بعد سب سے زیادہ کاروبار کرنے والی فلم ثابت ہوئی ہے۔

اس فلم نے 31.9 کروڑ بھارتی روپے کا کاروبار کیا ہے۔ فی الحال یہ فلم باکس آفس پر موجود ہے اور 50 کروڑ روپے کا کاروبار کر سکتی ہے۔

’صنم تیری قسم‘ رومانٹک ڈراما فلم ہے۔ اس کے فلمسازوں نے اس کے سیکوئل کا اعلان بھی کردیا ہے جو اگلے سال ویلنٹائن ڈےپر ریلیز ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

عمرایوب اورعلیمہ خان بھی جےآئی ٹی میں طلب

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے