اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

ہانیہ عامر کو بولڈ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا

سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کو ان کے حالیہ فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 

اداکارہ نے حال ہی میں اپنی سالگرہ کے موقع پر بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے جس میں وہ ایک مرمیڈ کی طرح پانی میں ادائیں دکھاتی نظر آرہی ہیں۔ 

ہانیہ پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو دکھانے آئی تھیں لیکن مداحوں کو یہ بلکل پسند نہ آیا اور انہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بہت سے لوگوں نے اسے اخلاقیات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے اور کہا کہ اداکارہ کو انسٹاگرام پر سے یہ پوسٹ ہٹا دینا چاہیے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہانیہ عامر سوئمنگ پول میں ایک چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئی ہیں تاہم اس لباس سے ان کا پورا جسم جھلک رہا ہے۔

تبصروں میں کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ سے متعلق ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا سرکاری اعلامیہ

نادرا انٹیگریٹڈ ویکسینیشن کارڈ: بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے 14 ستمبر سے لازمی قرار

حکومتِ پاکستان کے ایئرپورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے …