google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر ریلیز: شائقین عاطف کی آواز سُننے کو بےقرار - UrduLead
جمعرات , جون 12 2025

چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر ریلیز: شائقین عاطف کی آواز سُننے کو بےقرار

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر ڈال کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔

آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر شائقینِ کرکٹ کیلئے ریلیز کی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔

میگا ایونٹ کیلئے آئی سی سی نے ابھی صرف ٹیزر ریلیز کیا ہے تاہم جلد پورا گانا اَپ لوڈ کیا جائے گا، جس میں تمام 8 کی نمائندگی موجود ہے۔

ادھر ٹورنامنٹ کے آغاز میں محض 12 دن رہ گئے ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل ہوچکا، جس کی افتتاحی تقریب میں علی ظفر کے علاوہ آئمہ بیگ اور عارف لوہار جیسے نامور فنکار بھی فینز کو لطف اندوز کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

PSX کا ایک لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کا تاریخی سنگ میل عبور

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں …