google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب حکومت: گندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی - UrduLead
بدھ , جون 11 2025

پنجاب حکومت: گندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی

پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم کی خریداری کے لیے نئی پالیسی مرتب کر لی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری اب نجی کمپنیاں کریں گی۔

پنجاب حکومت نے گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی کاشت کاروں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، محکمہ خوراک پنجاب گندم رکھنے کے لیے نجی کمپنیوں کو سرکاری گودام فراہم کرے گا۔

نئی پالیسی کے اعلان کے بعد محکمہ خوراک کے افسران میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پنجاب حکومت کی جانب سے کسانوں کی گندم کی خریداری کے عمل کو مزید فعال اور منظم بنانے کی کوشش ہے۔

محکمہ خوراک پںجاب اور وفاقی حکومت محکمہ پاسکو کو بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے، حکام کے مطابق فیصلہ محکمے میں کرپشن کے باعث کیا گیا۔

دوسری جانب کسان اتحاد کے رہنما خالد باٹھ کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدی تو کسان تباہ و برباد ہوجائیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

وفاقی بجٹ 2025-26: جائیداد کی خریداری پر ودوہولڈنگ ٹیکس میں کمی ، تنخواہ داروں کیلئے ٹیکس ریلیف، کاربن لیوی عائد ، سولر اور چھوٹی گاڑیوں پر جی ایس ٹی عائد

مالی سال 26-2025ء کے بجٹ میں جائیداد کی خریداری پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ڈیڑھ فیصد …